اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

105 سیکنڈ: مسجدِ نبوی میں 78 سالہ پاکستانی زائر کی جان بچالی گئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سوشل میڈیا)

طبی ایمرجنسی ٹیموں نے مسجد نبوی کے مغربی صحن میں دل اور سانس رُکنے کا سامنا کرنے والے 78 سالہ پاکستانی زائر کی جان بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لی۔

مزید پڑھیں

ہلالِ احمر مدینہ ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد بن علی الزہرانی کے مطابق جمعہ کی شام مغرب کی نماز کے بعد ایک پاکستانی بزرگ کے دل اور سانس رکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکار فوری موقع پر پہنچے۔ ٹیم کا رسپانس ٹائم صرف ایک منٹ 45 سیکنڈ (105 سیکنڈ) رہا، جو ایک ریکارڈ وقت سمجھا جاتا ہے۔

موقع پر پہنچنے کے بعد طبی عملے نے فوری طور پر کارڈیو پلمونری ریسسٹیٹیشن (سی پی آر) کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے جدید آلات کا استعمال کیا۔

اس موقع پر مزید معاونت کے لیے اضافی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا تاکہ مریض کو فوری اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔

ان کوششوں کے نتیجے میں طبی ٹیم مریض کے دل کی دھڑکن موقع پر ہی بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر الزہرانی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی کے صحنوں میں ایمبولینس ٹیموں کی بھرپور تیاری اور موجودگی اس کامیاب کارروائی میں اہم ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی اور رضاکار ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں تاکہ مسجد نبوی آنے والے زائرین کو فوری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔