اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایران کی ہرمز سے ٹینکرز گزارنے کے لیے چینی یوآن میں ادائیگی کی شرط

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایک ایرانی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو اجازت دے سکتا ہے، بشرطیکہ ادائیگی چینی کرنسی یوآن میں کی جائے۔

مزید پڑھیں

عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آج ہی امریکہ نے ایران کے جزیرہ خرج کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا تھا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق اس حملے سے امریکہ اپنے اسٹریٹیجک مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حملے کے بعد بھی جزیرہ خرج پر کسی تیل کی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے 

کہ وہاں موجود تیل کے بنیادی ڈھانچے محفوظ رہے ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے دنیا کے بڑے حصے تک خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

ایران کی جانب سے اس راستے سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کے لیے ادائیگی کی ممکنہ شرط کو خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔