اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان میں معتمرین کی سہولت کا مثالی نظام، طواف کی روانی قابلِ دید

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: سبق)

مسجد الحرام کے صحنِ مطاف میں 25 رمضان کو معتمرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد کے باوجود طواف اور عبادات کی ادائی نہایت منظم اور رواں انداز میں جاری رہی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے روز دنیا بھر سے آنے والے زائرین روحانی ماحول میں سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات ادا کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحنِ مطاف میں معتمرین کی نقل و حرکت انتہائی منظم اور ہموار انداز میں جاری ہے۔

طواف کے دوران زائرین بڑی تعداد میں سورج کی تیز دھوپ سے بچنے کے لیے چھتریوں کا استعمال بھی کرتے دکھائی دیے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حرم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے نافذ کیے گئے مؤثر انتظامی اور فیلڈ منصوبوں کے باعث رش کے باوجود معتمرین کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق ہجوم کے بہتر انتظام اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ زائرین مسجد الحرام میں اپنی عبادات اور مناسک آسانی اور سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔