حرمین شریفین انتظامیہ نے نئی الیکٹرانک سروس متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے زائرین مسجد نبوی میں نبی کریمﷺ اور آپ کے دو صحابہؓ کو سلام پیش کرنے والے راستے میں رش کی صورتحال سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سہولت انٹرایکٹو اسکرین کے ذریعے فراہم کی گئی ہے جو نبی کریمﷺ کو سلام پیش کرنے کے لیے جانے والے زائرین کی تعداد اور رش کی سطح کو حقیقی وقت ’ریئل ٹائم‘ میں ظاہر کرتی ہے، خاص طور پر رمضان کے دوران جب مسجد نبوی میں زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
تعرف على حالة كثافة ممر السلام على النبي ﷺ وعلى صاحبيه رضي الله عنهما.#المسجد_النبوي pic.twitter.com/iuMu94pbBO
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين- المسجد النبوي (@wmngovsa) March 12, 2026
اس سروس میں رش کی سطح کو رنگوں کے اشاریے کے ذریعے واضح کیا جاتا ہے:
سبز رنگ: ہلکا رش
پیلا رنگ: درمیانہ رش
سرخ رنگ: زیادہ رش
سفید رنگ: سروس عارضی طور پر دستیاب نہیں
سروس کا مقصد زائرین کو مناسب وقت کے انتخاب میں مدد دینا ہے تاکہ وہ نبی کریمﷺ اور آپ کے صحابہؓ کو سلام پیش کرنے کے لیے بہتر وقت منتخب کر سکیں۔
اس اقدام سے مسجد نبوی میں ہجوم کے نظم و ضبط اور زائرین کی آمد و رفت کو مزید منظم بنانے میں مدد ملے گی۔