اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

فرضی سائنسی جائزہ: 30 دن مسلسل بارش ہونے پر کیا ہوگا؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ماہر موسمیات اور قصیم یونیورسٹی کے سبق پروفیسر ڈاکٹر عبدالله المسند نے فرضی سائنسی جائزہ پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ اگر سعودی عرب اور جزیرۂ عرب میں 30 دن تک مسلسل بارش ہوتی رہے تو خطے میں کس قسم کی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی حقیقی موسمی پیش گوئی نہیں بلکہ سائنسی تصور ہے جس کا مقصد ممکنہ اثرات کو سمجھانا ہے۔

مزید پڑھیں

انہوں نے کہا ہے کہ ابتدا عام موسمی بارشوں سے ہو سکتی ہے لیکن اگر بارش طویل عرصے تک جاری رہے تو آسمان پر گھنے بادل چھا جائیں گے، سورج کی روشنی کم ہو جائے گی اور دن کے درجۂ حرارت میں واضح کمی ہوگی جبکہ مختلف شہروں میں درجۂ حرارت سردیوں جیسی سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے اور شمالی پہاڑی علاقے میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اگر بارش 10 دن یا اس سے زیادہ جاری رہے تو مٹی پانی سے سیراب ہو جائے گی اور صحرائی زمین کی سیلابی پانی جذب کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

65454 2
فوٹو: سبق

اس کے نتیجے میں بڑی وادیاں جیسے الرّمہ، الدواسر، تربہ، بیشہ، حنیفہ، السرحان اور الحمض طویل عرصے تک پانی سے بھر کر بہنے لگیں گی اور بعض مقامات پر موسمی دریا جیسا منظر پیش کریں گی۔

15 دن کے بعد صحرا میں نباتاتی تبدیلیاں بھی تیزی سے ظاہر ہو سکتی ہیں۔ 

کئی برسوں سے زمین میں موجود بیج اگنا شروع کر دیں گے اور صحرائی علاقوں میں سبزہ پھیل سکتا ہے۔ 

اس سے مٹی کی نمی بڑھے گی اور کنوؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

rain fall in rains season with light un focus on 2026 01 11 10 41 41 utc

یہ صورتحال زیرِ زمین آبی ذخائر کو بھرنے میں مدد دے سکتی ہے اور زراعت پر بھی مثبت اثر ڈال سکتی ہے کیونکہ کسان زیادہ عرصے تک زمین کی قدرتی نمی پر انحصار کر سکیں گے اور آبپاشی کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔

a beautiful and breathtaking erg chebbi morocco p 2026 01 08 02 30 28 utc

ماہر موسمیات کے مطابق بارشوں کے دوران گرد و غبار کم ہونے سے ہوا صاف ہو جائے گی جس سے سانس کی الرجی اور آنکھوں کی خشکی جیسے مسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ 

اس کے ساتھ لوگ فطرت سے لطف اندوز ہونے کے لیے دیہی اور صحرائی علاقوں کی جانب زیادہ رخ کر سکتے ہیں۔

road during heavy rain raindrops on water puddles 2026 01 09 09 56 20 utc

اقتصادی طور پر بھی اس کے مثبت اثرات ہو سکتے ہیں کیونکہ قدرتی چراگاہیں بہتر ہوں گی، مویشیوں کے لیے چارہ وافر ملے گا، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے اور درآمدی چارے کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالله المسند نے اس تصور کو اس قدیم و جدید سوال سے بھی جوڑا کہ آیا جزیرۂ عرب دوبارہ سبز چراگاہوں اور دریاؤں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ 

northern argentina 2026 01 08 08 08 13 utc

اس سلسلے میں انہوں نے نبی اکرمﷺ کے اس فرمان کا حوالہ دیا:

قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک جزیرۂ عرب دوبارہ سرسبز چراگاہوں اور دریاؤں والا نہ ہو جائے۔

sand dunes under a stormy sky 2026 01 09 09 28 34 utc

انہوں نے اشارہ کیا کہ اس طرح کے فرضی سائنسی منظرنامے یہ دکھاتے ہیں کہ شدید اور مسلسل بارشیں زمین کے خدوخال کو عارضی طور پر کس طرح بدل سکتی ہیں اور یہ مستقبل میں ممکنہ وسیع تر موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک جھلک بھی پیش کرتے ہیں، جن کا حقیقی علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔