اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایران نے دو انڈین ایل پی جی ٹینکروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اس پیش رفت سے بھارت میں گھریلو گیس کی قلت کے بحران میں کمی کی امید ہے (فوٹو: سبق)

ایران نے انڈین پرچم بردار مائع پیٹرولیم گیس ’ایل پی جی‘ لے جانے والے دو ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

اس پیش رفت سے ملک میں کھانا پکانے کے گیس بحران میں کمی آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق 4 باخبر ذرائع کے مطابق ان دونوں جہازوں کو ایرانی حکام کی جانب سے گزرنے کی اجازت دی گئی جبکہ اس سے قبل اس اہم آبی گزرگاہ میں توانائی کی ترسیل سے متعلق جہازوں کی آمدورفت میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج عرب کو خلیج عمان اور بحر ہند سے ملانے والی ایک نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے۔

خطے میں کشیدگی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز بند کردیا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کا بحران پیدا ہوگیا جبکہ قیمتوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا۔