قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر کے پاس کئی مہینوں کے لیے پانی کا اسٹریٹجک ذخیرہ موجود ہے اور متعلقہ ادارے اس ذخیرے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ اس کی پائیداری برقرار رہے۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس غذائی سلامتی کا ذخیرہ تقریباً 18 ماہ کے لیے کافی ہے اور اب تک اسے استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی غذائی سلامتی اور ماحولیات کمیٹی نے گزشتہ منگل اجلاس منعقد کیا جس میں غذائی اشیاء کے شعبے میں کام کرنے والی 34 مقامی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سپلائی چین کو درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقامی منڈی تک اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ کے لیے کلک کریں