ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
مزید پڑھیں
فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔
گفتگو میں اس بات پر اظہارِتشویش کیا گیا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی سلامتی کے لیے خطرات کا سبب ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے تمام اقدامات کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے جو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
اس موقع پر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔