اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

21 کیرٹ گولڈ 536.32 ریال فی گرام، مقامی مارکیٹ میں قیمت گرگئی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب میں آج جمعہ کو گولڈ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں سب سے زیادہ لین دین ہونے والے 21 کیرٹ کے گولڈ کا ایک گرام تقریباً 536.32 ریال رہا ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق اسی دوران، 24 کیرٹ کے گرام کی قیمت تقریباً 612.94 ریال، 22 کیرٹ تقریباً 561.86 ریال، 18 کیرٹ تقریباً 459.70 ریال، اور 14 کیرٹ تقریباً 357.55 ریال رہی، جیسا کہ ’سعودی گولڈ‘ پلیٹ فارم نے رپورٹ کیا ہے۔

دوسری طرف العربیہ کے مطابق عالمی منڈی میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس کی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی اور امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار میں کمی رہی جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازع کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسپات گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد بڑھ کر 5112.34 ڈالر فی اونس ہو گئی تاہم اپریل کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں 0.2 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 5115.80 ڈالر فی اونس رہی۔

اس ہفتے سونا تقریباً 1 فیصد کم ہوا ہے کیونکہ قلیل مدتی امریکی سود کی شرح میں کمی کی توقعات کمزور ہو گئی ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتیں مہنگائی کے خدشات کو بڑھا رہی ہیں۔