سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا جو پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغا گیا تھا جبکہ ایک اور بیلسٹک میزائل کو بھی روک لیا گیا جو مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
انہوں نے مزید بتایا کہ مشرقی علاقے میں 10 ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ ربع الخالی کے علاقے میں شیبہ آئل فیلڈ کی طرف بڑھنے والے 9 ڈرونز کو بھی فضائی دفاع نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے تمام خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا اور حساس تنصیبات کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا۔