اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی، بعض میں سیلاب کا خطرہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
بارش کے ساتھ گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہوا کا بھی امکان ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جو درمیانے سے شدید درجے کی موسلادھار بارش کی صورت میں ہوگا اور سیلاب کے امکانات بڑھائے گا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق بارش کے دوران ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو ریت اور گرد و غبار کو ہوا میں اٹھا سکتی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بعض حصے شامل ہیں جبکہ مدینہ منورہ، حائل اور شمالی حدود کے مشرقی حصے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔ علاوہ ازیں بارش القصیم، رياض اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نجران اور جازان میں بارش ہلکی سے درمیانی رہے گی اور رات یا صبح کے ابتدائی وقت میں دھند کے بننے کا بھی امکان ہے۔

ادھر بحیر احمر میں ہوائیں شمال مغربی سے شمال کی سمت میں 16 تا 31 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، بارش کے ساتھ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ 

موج کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور بارش کے دوران دو میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔