اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض اور مشرقی ریجن میں دشمن ڈرونز کے حملے ناکام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مختلف علاقوں میں دشمن کے ڈرون حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ دار الحکومت ریاض کے سفارتی علاقے کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے دشمن ڈرون کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

انہوں نے مزید بتایا کہ الربع الخالی کی فضائی حدود میں ایک اور ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا، جو مملکت کے بڑے تیل و گیس کے ذخائر میں شمار ہونے والے شیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق مشرقی علاقے میں بھی فضائی دفاعی نظام نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 18 ڈرونز کو تباہ کر دیا، جو سعودی عرب کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت کی مسلح افواج ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور شہریوں و اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔