اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ایرانی میزائل اور ڈرون روکنے کے لیے اماراتی فضائی دفاع متحرک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی جنریٹڈ)

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا جدید فضائی دفاعی نظام اس وقت ایرانی سر زمین سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق ایرانی حدود سے اماراتی علاقے کی جانب کئی میزائل اور خودکار ڈرونز روانہ کیے گئے تھے، جنہیں فضا ہی میں ناکارہ بنانے کے لیے دفاعی فورسز الرٹ ہیں۔

بیان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں آنے والی دھماکوں کی آوازیں دفاعی نظام کی جانب سے دشمن اہداف کو فضا میں تباہ کرنے سے پیدا ہو رہی ہیں، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

وزارتِ دفاع اور متعلقہ سکیورٹی اداروں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی فضائی حدود کی حفاظت اور شہریوں و مقیمین کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے لیے دفاعی فورسز پوری طرح مستعد ہیں۔

تمام متعلقہ ادارے اور اتھارٹیز اس وقت ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے اور ملک کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔