وزارتِ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی افواج نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں دو ڈرون طیاروں کو روک کر تباہ کیا گیا جبکہ الخرج کے مشرق میں مزید 5 ڈرون طیارے مار گرائے گئے۔
اسی طرح حفر الباطن کی فضائی حدود میں بھی دو ڈرون طیاروں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مشرقی ریجن کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک
میزائل بھی فضائی دفاع نے تباہ کر دیا۔
اس کے علاوہ پرنس سلطان ایئر بیس کی طرف داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو بھی روک کر ناکام بنا دیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ کے لیے کلک کریں
ترجمان نے کہا کہ فضائی دفاعی افواج نے ان تمام خطرات سے کامیابی کے ساتھ نمٹا، جو مملکت کی فضائی حدود، شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی ذمہ داریوں کے عین مطابق ہے۔