اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ابوظبی: ڈرون حملے کے بعد ادنوک کی رویس ریفائنری عارضی طور پر بند

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ابوظبی میں واقع ادنوک (ADNOC) کے رویس انڈسٹریل کمپلیکس میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ریفائنری کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی حکومت نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس حملے اور آگ کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے تاحال اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کمپلیکس کے اندر کس مخصوص تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم ریفائنری کا آپریشن فی الحال معطل رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رویس انڈسٹریل کمپلیکس ابوظبی کی اہم ترین تنصیبات میں سے ایک ہے جہاں یومیہ تقریباً 9 لاکھ 22 ہزار بیرل خام تیل کو ریفائن کیا جاتا ہے۔

یہ کمپلیکس نہ صرف تیل ریفائننگ کا مرکز ہے بلکہ کیمیکل پلانٹس، کھاد کی تیاری اور صنعتی گیسوں کی پیداوار کے لیے بھی ایک مرکزی مقام کی حیثیت رکھتا ہے، جو اماراتی معیشت میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ایک باخبر ذریعے کے مطابق ریفائنری کی یہ بندش محض ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا سکے، جبکہ کمپلیکس کے دیگر تمام شعبوں اور تنصیبات میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔