الحرجہ گورنریٹ میں اسلامی تاریخ کے حامل قدیم ورثے کو محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت محکمہ مساجد، دعوت و ارشاد نے ’اجاوید 4‘ مہم کے تحت تاریخی مسجد الحوط کی بحالی کا کام مکمل کرلیا۔
مزید پڑھیں
اس اقدام کا بنیادی مقصد مساجد کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان تاریخی مقامات کو محفوظ رکھنا ہے جو علاقے کی مذہبی اور ثقافتی گہرائی کی عکاسی کرتے ہیں۔
بحالی کے منصوبے میں مسجد کے تمام بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی مرمت کو شامل کیا گیا ہے تاکہ عبادت گزاروں کو ایک پرسکون اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
مہم کے دوران اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران مسجد کا قدیم اور تاریخی حسن برقرار رہے اور اس کی اصل شکل و صورت متاثر نہ ہو۔
یہ اقدام ’اجاوید 4‘ سیزن کی ان کئی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو مقامی سطح پر سماجی تعاون اور باہمی مدد کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبے حکومتی اداروں اور مقامی برادری کے درمیان باہمی اشتراک کی بہترین مثال ہیں، جس کا مقصد اللہ کے گھر کی خدمت کرنا اور انہیں معاشرتی زندگی کا مرکز بنائے رکھنا ہے۔
اس کوشش کا ہدف نہ صرف مسجد الحوط کی بحالی ہے بلکہ اس کے ذریعے علاقے کے تاریخی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی اثاثے کو محفوظ بنانا بھی ہے۔