محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آج منگل کو الزلفی میں ایک رہائشی مقام پر ڈرون گرنے کا واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں محدود مالی نقصان ہوا تاہم کسی قسم کی انسانی جان کا نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب وزارتِ دفاع کے سرکاری ترجمان لیفٹیننٹ جنرل ترکى المالکی نے اعلان کیا تھا کہ فضائی دفاعی افواج نے مشرقی علاقے کی فضائی حدود میں دو ڈرون طیاروں کو روک کر کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔