اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ڈالر کی مضبوطی کے باعث گولڈ کی قیمت میں ایک فیصد کمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
گولڈ کی قیمت میں کمی ڈالر کی مضبوطی اور شرحِ سود میں اضافے کی توقعات کے سبب ہے (فوٹو: سبق)

آج پیر کے سیشن کے دوران گولڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ڈالر کی مضبوطی اور شرحِ سود میں مزید اضافے کی توقعات ہیں۔ 

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جیوپولیٹیکل پیش رفت نے مہنگائی میں تیزی کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق اسپاٹ مارکیٹ میں گولڈ 1.7 فیصد کم ہو کر 5080.99 ڈالر فی اونس رہ گیا جبکہ اپریل ڈیلیوری کے لیے امریکی فیوچرز میں گولڈ 1.3 فیصد کمی کے ساتھ 5089.80 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

سونے کی قیمت میں یہ کمی ایسے وقت میں آئی جب امریکی ڈالر مضبوط ہوا۔ 

اس کی ایک وجہ تیل کی قیمتوں کا 120 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچنا بھی ہے جو مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ کرتا ہے اور سخت مالیاتی پالیسی جاری رہنے کی توقعات کو تقویت دیتا ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 84.06 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد بڑھ کر 2148.25 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ 

اسی طرح پیلاڈیم 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1648 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔