اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسجدالحرام: 20 رمضان کی صبح مطاف میں رُوح پرور مناظر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

رمضان کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق 20 رمضان کی صبح مطاف میں انتہائی روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین اور عمرہ کرنے والے افراد انتہائی سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی عبادات میں مصروف رہے۔

ویڈیو میں صحنِ مطاف میں زائرین کی نقل و حرکت میں غیر معمولی روانی دیکھی گئی۔

یہ پرسکون صورت حال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ متعلقہ اداروں 

کی جانب سے ہجوم کو سنبھالنے اور انتظامی منصوبہ بندی پر کس قدر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

مسجد الحرام میں رمضان کے آخری اور اہم ترین حصے میں زائرین کی سہولت کے لیے ایک مربوط نظام دن رات فعال ہے۔

mataf floor marble2
(فوٹو: واس)

انتظامیہ کے مطابق انسانی وسائل کی ایک بڑی ٹیم اور جدید مشینری ہر وقت مستعد ہے تاکہ مسجد الحرام میں آنے والوں کو بہترین طبی، حفاظتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو دور رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ حرم مکی میں موجود سہولیات اور منظم ماحول سعودی قیادت کی خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے، جن کا عزم ہے کہ خانہ کعبہ آنے والے ہر مہمان کو عبادت کے دوران ہر ممکن آسانی فراہم کی جائے۔