اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویتی فضائی دفاع نے دشمن ڈرون مار گرایا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا (فوٹو: سبق)

کویت کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل اسٹاف سعود العطوان نے بتایا ہے کہ کویتی مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی دشمن کے ڈرون کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق العطوان نے موجودہ صورتحال اور ایران کی جانب سے کویت پر جاری حملوں کے تناظر میں میڈیا بریفنگ کے دوران تازہ صورتحال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے دفاعی اقدامات کے تحت ممکنہ میزائل خطرات کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیتے رہے۔

دشمن ڈرون کی نشاندہی کی گئی، جسے نیشنل گارڈ کی ایک ڈیوٹی

 فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہنے کے لیے کلک کریں

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی فوجی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون کے تحت کی گئی، اور اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔