اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

معتمرین کے لیے مکہ میں 11 پارکنگ مقامات مختص

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

محکمہ ٹریفک نے ماہِ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کے لیے 11 پارکنگ مقامات مختص کر دیے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام ٹریفک کی تنظیم اور نمازیوں و معتمرین کی مسجد الحرام تک رسائی آسان بنانے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں

محکمہ ٹریفک کے مطابق ان پارکنگ مقامات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: داخلی پارکنگ اور بیرونی پارکنگ۔

داخلی پارکنگ میں الجمرات، دقم الوبر، کُدی، الرصیفہ، الزاہر اور طریق الامیر متعب شامل ہیں۔

جبکہ بیرونی پارکنگ میں الشرائع، اللیث، جدہ السریع، الہدیٰ اور النوریہ شامل ہیں۔

ٹریفک انتظامیہ نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پارکنگ مقامات سے فائدہ اٹھائیں، اپنی گاڑیاں وہیں پارک کریں اور مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے مختص بسوں کا استعمال کریں۔ 

اس اقدام سے مرکزی علاقے میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور آمدورفت میں روانی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی، خصوصاً رمضان کے دوران جب بڑی تعداد میں معتمرین اور نمازی مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔

654564 2
زائرین مسجد الحرام تک پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں (فوٹو: عاجل)

محکمہ نے واضح کیا کہ یہ اقدامات مختلف متعلقہ اداروں کے تعاون سے نافذ کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا اور انہیں محفوظ اور منظم ماحول میں اپنی عبادات ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔