اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز پر امریکی حملہ، 104 افراد ہلاک

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

ایرانی فوج نے آج اتوار کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سری لنکا کے قریب امریکا کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز پر کیے گئے حملے میں کم از کم 104 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ امریکی آبدوز نے ایرانی فریگیٹ IRIS Dena کو بحرِ ہند میں ڈبو دیا تھا۔ 

یہ واقعہ سری لنکا کے جنوبی ساحلی شہر گالے سے تقریباً 19 بحری میل کے فاصلے پر گزشتہ بدھ کو پیش آیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں درجنوں ملاح ہلاک ہوئے۔

تہران نے اس واقعے کو امریکا کی جانب سے خطے میں ایرانی بحریہ کے خلاف کارروائیوں کے دائرہ کار میں بڑی توسیع قرار دیا ہے۔