اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پرسکون رہیں، مقامی قوانین کا احترام کریں: پاکستانی سفیر کا خطاب

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اپنے ویڈیو پیغام میں سعودی عرب میں مقیم 28 لاکھ سے زائد پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں آپ مکمل پرسکون رہیں اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے افواہوں پر یقین نہ کریں اور بذریعہ سوشل میڈیا افواہوں کی ترویج سے گریز کریں۔ 

سفیر پاکستان نے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ کسی بھی صورتحال میں ہدایات کے لئے صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کریں اور مدد یا رہنمائی کے لئے سفارتخانہ پاکستان کے ہنگامی نمبرز پر رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان ریاض ان تمام حالات میں آپ کے تحفظ، آسانی اور خیر و عافیت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ہمہ وقت متحرک ہیں۔

ہمیں اس صورتحال میں پروازوں کی منسوخی یا تبدیلی کی وجہ سے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: اپ رہنے کے لیے کلک کریں

سفیر پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے آپ کی معاونت کے لئے سعودی عرب میں ائیرپورٹس پر اپنی  ٹیموں کو تعینات کر رکھا ہے جو پروازوں میں تعطل کی صورت میں  پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جہاں ضرورت ہو وہاں لوگوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور پروازوں کی دوبارہ بکنگ میں فوری مدد فراہم کر رہے ہیں۔ 

اسی طرح سعوی عرب کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ منسلک بارڈرز پر بھی ہماری ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ وہاں سے آنے والے  ہم وطنوں کو قریبی شہروں تک رسائی اور وہاں سے پاکستان واپس جانے کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے۔