اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

دار الحکومت ریاض میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد رضوان اور چوہدری آفتاب احمد رضا کی جانب سے منعقدہ گرینڈ افطار ڈنر میں سینکڑوں پاکستانی شریک تھے۔

 اس موقعہ پر منتظمین سمیت شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس کے فیوض وبرکات سے ہم سبھی فیض یاب ہوتے ہیں۔

سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے جس میں لاکھوں پاکستانی مقیم ہیں اور پردیس میں رہ کر اپنے دیس کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

ہمارا عزم ہے کہ ہم ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 افطار ڈنر کے موقعہ پر پاکستان اور سعودی عرب کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ 

افطار ڈنر سے سجاد چوہدری، چوہدری فیصل، حاجی معروف سبحانی، محمد نثار، محمد عرفان، بدر غوث، ارسلان اسلم اور زین سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا۔