اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ریاض میں غزوۂ بدر کانفرنس کا انعقاد

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں منعقدہ غزوۂ بدر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ غزوۂ بدر حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جو ایمان، اتحاد اور اللہ پر بھروسے کی عظیم مثال ہے۔

 قاری حنیف ربانی کا کہنا تھا کہ بدر کا پیغام یہ ہے کہ کم وسائل کے باوجود ایمان کی قوت سب سے بڑی طاقت ہے اور آج امت کو اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

مولانا منظور احمد نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ رحمتوں اور مغفرتوں کا خزانہ ہے اور غزوۂ بدر اسی عشرے میں پیش آ کر اس کی عظمت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

کانفرنس کے نمایاں مقررین میں علامہ توصیف الرحمن، مولانا عبداللہ ناصر رحمانی، مولانا عبدالمنان راسخ اور عمر کیلانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستان، سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔