اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قطر ایئرلائن کی دوحہ کے لیے محدود پروازیں کل سے شروع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطر ایئرلائن نے کہا ہے کہ وہ کل پیر سے حمد بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچنے والی محدود پروازیں چلائے گی۔

یہ پروازیں ایمسٹرڈیم (AMS)، برلن (BER)، فرانکفرٹ (FRA)، لندن ہیثرو (LHR)، زیورخ (ZRH)، اور مسقط (MCT) سے ہوں گی۔

یہ اقدام قطر کے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بیان کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں ایمرجنسی کے لیے مختص فضائی راستوں کے ذریعے جزوی ہوابازی کی بحالی کی اجازت دی گئی ہے۔

قطر ایئرلائن نے آج اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پروازیں صرف ان مسافروں کے لیے ہیں جن کی آخری منزل دوحہ ہے۔

بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ، موبائل ایپ، یا منظور شدہ سفری ایجنٹس کے ذریعے ممکن ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

کمپنی نے واضح کیا کہ یہ پروازیں اس کے شیڈول شدہ آپریشنز کی مکمل بحالی نہیں ہیں اور مسافروں سے درخواست کی کہ بغیر پکی بکنگ کے ہوائی اڈے پر نہ جائیں۔

قطر ایئرلائن نے آج اتوار کے روز حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایمسٹرڈیم، برلن، فرانکفرٹ، لندن ہیثرو اور زیورخ کے لیے ایمرجنسی ایویکیوایشن پروازیں چلائی ہیں۔

بیان کے مطابق ان پروازوں میں ترجیح خاندانوں، بزرگ شہریوں اور ان مسافروں کو دی گئی جنہیں طبی یا انسانی وجوہ کی بنا پر سفر کرنا ضروری تھا اور انہیں پہلے سے ہی ان پروازوں پر تقسیم کر دیا گیا تھا۔

قطر ایئرلائن نے دوبارہ تصدیق کی کہ ملک کے فضائی حدود بند رہنے کے باعث اس کی پروازیں عارضی طور پر معطل ہیں۔