اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت میں جھوٹی خبریں پھیلانے پر 2 شہری اور ایک غیرملکی گرفتار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

کویتی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے ملک کے موجودہ حالات کا مذاق اڑانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں 2 شہری جبکہ ایک غیر ملکی (کولمبیا کا باشندہ) شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکام نے ایک وائرل ویڈیو کلپ کا نوٹس لیا جس میں یہ افراد کویت میں جاری صورتحال کا تمسخر اڑاتے ہوئے دکھائی دیے۔

وزارت کے مطابق ویڈیو میں کی گئی گفتگو اور طرزِ عمل ایسے اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں جنہیں جھوٹی معلومات کی تشہیر، ریاستی 

مفادات کو نقصان پہنچانے اور موبائل فون کے غلط استعمال کے طور پر دیکھا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کا رویہ قابل قبول نہیں ہے، جو قومی مفادات کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

وزارت کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ سiکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام نے مزید وضاحت کی کہ معاملہ متعلقہ قانونی اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے کیونکہ یہ معاشرے میں بے چینی پیدا کرنے اور ریاستی مفادات کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

کویتی وزارت داخلہ نے عوام کو خبردار کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کسی بھی ایسے مواد کی اشاعت یا شیئرنگ سے گریز کیا جائے جو ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہو یا عوامی نظم و ضبط کو متاثر کرتا ہو۔

وزارت نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ معلومات شیئر کرتے وقت ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے بچیں۔