ایرانی دارالحکومت تہران میں آج ہفتے کے روز زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن سے شہر کے مختلف حصے لرز اٹھے۔
مزید پڑھیں
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکوں کی آوازیں دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں سنائی دیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سے مقامات متاثر ہوئے یا کن اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے تہران میں ایرانی نظام سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نئی فضائی کارروائی کی ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فضائیہ کے 80 سے زائد جنگی طیاروں نے اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کی معاونت سے تہران اور وسطی ایران کے دیگر علاقوں میں مختلف اہداف پر اضافی فضائی حملے کیے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں ایرانی حکومت سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات یا ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔