اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امارات نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے وضاحت کی کہ دشمن کے اہداف کو بروقت شناخت کر کے منظور شدہ دفاعی اقدامات کے تحت کارروائی کی گئی اور اس دوران ملکی فضائی حدود اور سرزمین کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہاہے؟ باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

وزارت نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سنی گئی آوازیں دشمن کے میزائلز اور ڈرونز کو ناکام بنانے کے دوران پیدا ہونے والی ہیں۔
اس بات پر زور دیا کہ افواج اور متعلقہ حکام ملک کی حفاظت اور شہریوں و مقیم افراد کی سلامتی کے لیے اپنی چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔