وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل رکن ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مختلف علاقوں میں متعدد ڈرون حملوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ریاض شہر کے مشرق میں ایک ڈرون کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے؟ سب ایک جگہ پر، کلک کریں
انہوں نے بتایا کہ ربع الخالی کے علاقے میں شیبہ فیلڈ کی جانب بڑھنے والے ڈرونز کو بھی ہدف بننے سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔
اس سے پہلے دو ڈرونز کو روکا گیا، بعد ازاں 4 مزید ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جو اسی سمت بڑھ رہے تھے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بعد کی کارروائی میں 6 ڈرونز کو بھی ربع الخالی میں تباہ کر دیا گیا جو شیبہ فیلڈ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ سعودی دفاعی افواج ملک کے اہم تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔