اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سینٹکام نے امریکی ایف 15 جنگی طیارہ گرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کردیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بدھ کی صبح ایک امریکی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے، تاہم امریکی حکام نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاسداران نے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کی فضائی و خلائی فورس کے جدید فضائی دفاعی نظام نے 2 نشستوں والے امریکی ملٹی رول جنگی طیارے F-15E Strike Eagle کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق طیارے کا ملبہ ایران کی جنوب مغربی سرحد کے قریب علاقے میں گرا۔

اس سے قبل OSINTdefender نامی ویب سائٹ نے مختلف ذرائع کے 

حوالے سے خبر دی تھی کہ بدھ کے روز جنوب مغربی ایران کے اوپر امریکی فضائیہ کا ایک F-15E Strike Eagle طیارہ لاپتا ہو گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس واقعے کی وجہ یا تو فنی خرابی ہو سکتی ہے یا ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی۔

ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں سوار دونوں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور انہیں تقریباً ایک گھنٹے کے اندر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو یونٹس نے، جو عراق میں تعینات ہیں، بچا لیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں اردن کے موفق السلطي ایئر بیس منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں F-15E طیارہ گرنے کی افواہیں درست نہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

بعد ازاں OSINTdefender نے اعلان کیا کہ اس نے اپنی ابتدائی پوسٹ حذف کر دی ہے۔

ویب سائٹ نے وضاحت کی کہ وہ اب بھی اپنے ذرائع پر اعتماد رکھتی ہے، تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ اس واقعے کی سرکاری طور پر تردید کر رہی ہے، جس کے باعث اس خبر کی حقیقت تاحال غیر واضح ہے۔