اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ابوظبی: ڈرون مار گرانے کے بعد ٹکڑے گرنے سے 6 غیر ملکی زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

ابوظبی کے صنعتی علاقے ایکاد 2 میں ڈرون کو مار گرانے کی کارروائی کے بعد گرنے والے ٹکڑے لگنے سے 6 غیر ملکی مقیم افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق زخمیوں کا تعلق پاکستان اور نیپال سے ہے، جنہیں لگنے والی چوٹیں معمولی اور درمیانے درجے کی نوعیت کی ہیں۔

ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ڈرون کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا، تاہم اس دوران اس کے ٹکڑے ایکاد 2 کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر گرے، جس کی زد میں آکر 6 افراد زخمی ہوئے۔

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

حکام نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حالات سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ خبروں یا افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔