اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جنگ کا رقبہ پھیلتا جا رہا ہے، آذربائیجان میں دو ڈرون حملوں کا دعوی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: العربیہ

جنگ کے چھٹے روز آذربائیجان نے ایران پر اپنے علاقے میں دو ڈرون طیارے داغنے کا الزام عائد کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ 

آذربائیجان نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایک ڈرون ایران کی سرحد کے قریب واقع ناخچیوان کے ہوائی اڈے پر گرا، جبکہ دوسرا ایک اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں

وزارت نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے وضاحت طلب کی اور کہا کہ آذربائیجان کو ’مناسب جوابی اقدامات‘ کا حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ایران کی طرف سے تاحال کوئی سرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔