سید مسرت خلیل
جدہ
کرچی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہمدرد یونیورسٹی سے کیمیکل انجنئیرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے اورنگی کو سرخرو کرنے والے حافظ نعمان سرور واقعی قابل مبارکباد ہیں۔
محبان پاکستان فاونڈیشن کے ایک وفد نے جنرل سکریٹری محمد نعیم اقبال کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر نعمان سرور اوران کے والد سرور عالم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
وفد میں شاہ ولی اللہ نگر، منصور نگر، سرکل کے نگرانوں انوار علی، ڈاکٹر ارمان صدیق اور مرکزی رکن غیاث الدین شامل تھے۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ نون امتیاز احمد خان بھی موجود تھے۔