اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں کمیونٹی کے اعزاز میں سب سے بڑا افطار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

پاکستان انوسٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری معروف کاروباری سماجی شخصیت مہر عبدالخالق لک نے کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر دیا۔ 

تقریب میں چوہدری شفقت محمود صدر انوسٹر فورم سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چیرمین انوسٹر فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ، سابق وفاقی وزیر، چوہدری شہباز حسین، مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر اور قومی یک جہتی فورم کے کنوینر سردار وقاص عنایت، سعودی عرب کے معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری مبشر افضل چیمہ سمیت کمیونٹی کی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔

مزید پڑھیں

مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے مہر عبدالخالق لک کہنا تھا کہ اس ڈنر کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا اور پاکستان کی یاد تازہ کرنا تھا۔ 

جدہ میں مقیم پاکستانیوں کا انہیں بے پناہ پیار ملا ہے۔

افطار کے بعد مہمانوں نے خوش گپیوں میں وقت گزارا اور دورِ وطن کی یادیں تازہ کیں۔
 شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اجتماعات سے کمیونٹی میں اتحاد کی فضا پیدا ہوتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مشترکہ بیان میں مہر عبدالخالق لک کی شاندار مہمان نوازی کو خراج تحسین پیش کیا۔