سری لنکن ساحل کے قریب ایرانی بحریہ کی فریگیٹ ’ایریس ڈینا‘ بدھ کے روز ڈوب گئی جس کے بعد سری لنکن حکام نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں
سری لنکا کے وزیر خارجہ فيجيتا ہيراث نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جزیرے کی علاقائی حدود کے قریب پیش آنے والے اس واقعے میں 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز پر عملے کے کل 180 افراد سوار تھے۔ فجر کے وقت فریگیٹ میں پانی بھرنا شروع ہوا جس کے بعد وہ بتدریج غرق ہو گئی۔ سری لنکا نے اپنے بحری جہاز اور طیارے مدد کے لیے روانہ
کیے جنہوں نے زخمی 30 افراد کو جنوبی سری لنکا کے ایک اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ براڈ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایک وسیع فوجی مہم کے دوران 17 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں۔ اس آپریشن میں دسیوں ہزار امریکی فوجی شریک ہیں۔
کوپر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی حکمت عملی واضح ہے کہ ہر اس ہدف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو امریکی افواج پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں بی ٹو اور بی ون بمبار طیاروں کے ذریعے انتہائی درست حملے کیے گئے۔
براڈ کوپر کا کہنا تھا کہ اب تک تباہ کیے گئے 17 ایرانی جہازوں میں ایران کی سب سے زیادہ فعال سمجھی جانے والی آبدوز بھی شامل ہے جس کے ڈھانچے میں شگاف پڑ چکا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں اس وقت کوئی ایرانی جہاز سرگرم نہیں ہے اور یہ مہم جاری رہے گی۔
امریکی کمانڈر کے مطابق ایران نے جواباً 500 سے زائد بیلسٹک میزائل اور 2000 سے زیادہ ڈرون فائر کیے ہیں، تاہم امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی تہران کی صلاحیت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔