اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی فضائی دفاع نے دشمن کے 2 کروز میزائل اور 10 ڈرون مار گرائے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: اے آئی)

سعودی فضائی دفاع نے دشمن کے 2 کروز میزائل اور 10 ڈرون مار گرائے۔ تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے مشرقی صوبے میں واقع راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق فضائی دفاع نے مملکت کے مختلف علاقوں کو 

نشانہ بنانے والے دشمن کے متعدد حملوں کو بروقت ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں میں 2 کروز میزائل مار گرائے گئے جو صوبہ الخرج کی سمت فائر کیے گئے تھے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اس کے علاوہ مشرقی علاقے میں ایک ڈرون کو بھی تباہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 9 ڈرونز کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

اس طرح مجموعی طور پر دشمن کے 12 حملوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، جن میں 2 کروز میزائل اور 10 ڈرون شامل تھے۔

میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں سعودی فضائی دفاعی نظام کی مکمل فعالیت اور مختلف نوعیت کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں، جو مملکت کے امن، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

دوسری جانب وزارت توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح راس تنورہ ریفائنری پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ریفائنری کی تنصیبات یا بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ذمہ دار ذریعے کے مطابق اس ناکام کوشش کے باوجود توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی قسم کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔