النصر کلب نے ایکس پر اطلاع دی ہے کہ فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹار كريستيانو رونالڈوالفيحاء کلب کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق النصر کلب نے کہا ہے کہ رونالڈو کو مسل میں چوٹ لگی ہے۔
مزید پڑھیں
کلب نے کہا ہے کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو خصوصی طبی پروگرام سے گزریں گے جس میں مسلسل طبی جائزہ شامل ہے تاکہ جلد از جلد وہ ٹیم دوبارہ واپس آ سکیں۔
خیال رہے کہ النصر کلب ہفتے کو نيوم کے خلاف سعودی پروفیشنل لیگ روشن کے 25 ویں مرحلے میں میچ کے لیے تیاری کر رہا ہے تاکہ لیگ میں اپنی برتری برقرار رکھے اور جدول میں اپنی پوزیشن مستحکم کرے
خاص طور پر اسے الاهلی اور الهلال کے خلاف سخت مقابلوں کا سامنا ہے۔