سلطنت عمان کی تجارتی بندرگاہ دقم میں ایندھن کے ذخائر پر متعدد ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک فیول ٹینک متاثر ہوا۔
مزید پڑھیں
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے سے پیدا ہونے والے نقصانات پر قابو پا لیا۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکومت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال سے نمٹنے اور حالات پر نظر رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل نگرانی جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔