کویتی فوج کی جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے آج پیر کی شام کو کویتی بحریہ کے اہلکار سارجنٹ ولید ماجد سلیمان شہید ہو گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں متوفی کے اہل خانہ کے لیے دلی تعزیت اور صبر کی دعا کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم رحمت و مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔