ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں جاری انتہائی خطرناک فوجی کشیدگی اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی پر اثرات پر بات چیت کی گئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
رابطے میں ایران کی جانب سے سعودی عرب اور دیگر برادر ممالک پر کی جانے والی جارحیت کو بھی زیرِ بحث لایا گیا ہے۔