اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی ایئرلائن کی پشاور سمیت 8 شہروں کے لیے پروازیں معطل

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی ایئر لائنز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تسلسل کے باعث پشاور، عمان، کویت، ابوظبی، دبئی، دوحہ، بحرین اور ماسکو کے لیے پروازوں کی معطلی 4 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئر لائنز نے ایکس پر بتایا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے مسافروں سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں ان کی بکنگ سے متعلق ذرائع کے ذریعے تازہ ترین معلومات فراہم کر رہی ہے۔ 

ایران، امریکہ جنگ: کیا ہو رہا ہے، باخبر رہنے کے لیے کلک کریں

ساتھ ہی ایئر لائن نے زور دیا کہ مسافروں کو ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنی پرواز کی حیثیت ضرور چیک کرنی چاہیے۔

ایئر لائن نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ تمام اقدامات مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کر رہی ہے اور مستقبل میں اضافی اپ ڈیٹس اپنی سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کرے گی۔