اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

کویت الاحمدی ریفائنری پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے دو افراد زخمی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

کویت کی الاحمدی ریفائنری پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے دو کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی نیشنل پٹرولیم کمپنی کے ترجمان غانم العتیبی نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، ان کی حالت مستحکم ہے جبکہ وہ طبی نگرانی میں ہیں۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

عیتیبی نے کویت نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ریفائنری کی عملی اور پیداواری سرگرمیاں حادثے کے باوجود متاثر نہیں ہوئیں اور کوئی تعطل نہیں ہوا۔ 

فوری طور پر ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے تاکہ کارکنوں اور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ریفائنری میں کوئی نقصان ریکارڈ نہیں ہوا۔