العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے آج پیر کو بتایا ہے کہ کویتی دفاعی نظام نے ساحلی پٹی کی فضاؤں میں دشمن اہداف کو ناکام بنا دیا۔
کویت میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق کویت میں امریکی سفارت خانے کے ہیڈکوارٹر سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر شمالی کویت میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ گرنے کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں تاہم اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ خبروں کے لیے کلک کریں
ادھر خبر رساں اداروں کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ اور متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور ابوظبی میں متعدد اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اسی طرح العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے بحرین کے علاقے الجفیر میں گھنے دھوئیں کی اطلاع دی ہے۔