اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

امارات نے تہران میں سفارت خانہ بند، سفیر اور عملہ واپس بلا لیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

متحدہ عرب امارات نے  تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران میں تعینات اپنے سفیر اور تمام سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ 

یہ فیصلہ ایران کی جانب سے اماراتی سرزمین کو نشانہ بنانے والے میزائل حملوں کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں رہائشی علاقے، ہوائی اڈے، بندرگاہیں اور خدماتی تنصیبات شامل ہیں، جس سے نہتے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔ 

امارات نے اس اقدام کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ کشیدگی قرار دیتے ہوئے اسے قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ریاست کے اس مضبوط اور دوٹوک مؤقف کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کو قبول نہیں کرے گی، خصوصاً ایسے حالات میں جب اس کے بقول جارحانہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے اور علاقے کو نہایت خطرناک راستوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔