امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو مشرقی امریکی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ تک دستیاب معلومات کے مطابق 3 امریکی اہلکار لڑائی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 5 دیگر کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام واقعات ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے دوران پیش آئے۔
ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں
سینٹ کام کے مطابق کچھ مزید اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے، جنہیں دھماکوں کے ٹکڑوں اور جھٹکوں کے باعث چوٹیں آئیں۔ ان افراد کو طبی امداد کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ بڑی جنگی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور صورتحال سے نمٹنے کی کوششیں مسلسل کی جا رہی ہیں۔