اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

تل ابیب میں سائرن، دھماکوں کی آوازیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: عاجل

اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب اور اس کے اطراف، یروشلم اور مغربی کنارے کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

جبکہ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ شہر اور اس کے اطراف میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائی پوری سختی کے ساتھ جاری رکھے گا۔ 

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا کہ اب سے تہران پر حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام تفصیلات ایک جگہ پر، کلک کریں

اسرائیلی فوج نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران میں میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ ایرانی نظام کے خاتمے اور اس کی دھمکیوں کو ناکام بنانے کے لیے سازگار حالات فراہم کرنے پر کام کرے گی۔ 

یہ بات عرب میڈیا ادارے العربيہ کے حوالے سے نقل کی گئی ہے۔