اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جنگ کا دوسرا دن: میزائلوں کی بارش، کشیدگی عروج پر

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ایران داخلی بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے (فوٹو: اخبار24)

’تمام محاذوں پر کشیدگی کا تسلسل‘

یہ سرخی ایرانی جنگ کے دوسرے دن کی صورتحال کا خلاصہ پیش کرتی ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر نئے فضائی حملوں کے آغاز کا اعلان کیا جبکہ امریکی صدر اپنی سخت اور انتباہی بیانات جاری رکھتے رہے۔ 

دوسری جانب ایرانی میزائل اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنانے کے ساتھ بعض خلیجی ممالک کی سمت بھی داغے جاتے رہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران داخلی بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے، خاص طور پر رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور متعدد اعلیٰ سکیورٹی و عسکری رہنماؤں، بشمول ایرانی مسلح افواج کے سربراہ عبد الرحيم موسوی، کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد۔

6445646
فوٹو: اخبار 24

اخبار 24 کے مطابق آج اتوار کو جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے عہد کیا کہ ایرانی مسلح افواج جلد ہی امریکی اڈوں اور اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا حملہ کریں گی۔

ادھر صدر ٹرمپ نے اتوار کی صبح خبردار کیا کہ اگر ایران نے خامنہ ای کی ہلاکت کے ردعمل میں ’انتہائی شدید حملہ‘ کیا تو اسے ’غیر مسبوق‘ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

انہوں نے ایران کی میزائل اور جوہری صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کے لیے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ایرانی عوام سے دوبارہ اپنے نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

ایک اسرائیلی مہم سے باخبر ذریعے نے بتایا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی عسکری حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور حملے ایرانی حکام اور میزائل انفراسٹرکچر کو بدستور نشانہ بناتے رہیں گے۔

5646545646
فوٹو: اخبار 24

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اعلان کیا کہ ایک عبوری قیادتی کونسل تشکیل دی جائے گی۔ 

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر ایران کو کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور ’علیحدگی پسند گروہوں‘ کو سخت ردعمل کی تنبیہ کی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے اور انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

میدانی صورتحال میں، ایران کے مختلف شہروں میں امریکی، اسرائیلی حملوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیل بھر میں فضائی حملوں کے سائرن بارہا بجتے رہے۔ تل ابیب میں بھی متعدد دھماکے سنے گئے جب اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔

5454564
فوٹو: اخبار 24

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ نئی میزائل لہر میں اسرائیلی وزارتِ دفاع اور فوجی اڈوں سمیت دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق تل ابیب کے علاقے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی، جبکہ ایرانی حملوں میں 21 افراد زخمی ہوئے۔ 

امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں شہر کے مختلف حصوں میں تعینات رہیں اور متعدد مقامات پر مالی نقصان بھی ہوا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ایران کی نئی میزائل لہر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ 

فوج کے مطابق آج ایران کے خلاف نئی کارروائیوں میں بیلسٹک میزائل نظام اور ایرانی فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

5465465
فوٹو: اخبار 24

دوسری جانب مقامی ذرائع ابلاغ اور سرکاری ذرائع نے اطلاع دی کہ دوسرے روز بھی دبئی، دوحہ اور سلطنتِ عمان کے الدقم بندرگاہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جب ایران نے امریکی، اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں خلیجی ممالک پر حملے کیے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح سے بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور سعودی عرب ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کی زد میں آ چکے ہیں، جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد شروع ہوئے۔