کویتی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آج اتوار کو صبح کے وقت فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی حصے میں دشمن کے متعدد فضائی اہداف کا مؤثر اور کامیاب مقابلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے وضاحت کی کہ اہداف کی نشاندہی اور انہیں ناکام بنانا مکمل تیاری کے تحت عمل میں آیا تاکہ ملکی فضائی حدود کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور اس کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں
وزارتِ دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔