اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

137 میزائل اور 209 ڈرون گرائے گئے: امارات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حملے کے آغاز سے اب تک فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام نے ملک کی جانب داغے گئے 137 بیلسٹک میزائلوں اور 209 ڈرون طیاروں کا کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں تباہ کیا۔ 

وزارت نے فضائی دفاعی نظام کی اعلیٰ سطحی تیاری اور مختلف خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کی بھی تصدیق کی۔

ایران، امریکہ جنگ: تمام خبریں ایک جگہ پر، کلک کریں

وزارت کے مطابق نے کہا ہے کہ حملے کے آغاز سے اب تک ایران کی جانب سے 137 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن میں سے 132 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ 5 میزائل سمندری حدود میں گرے۔ اسی طرح 209 ایرانی ڈرون طیاروں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 195 کو مار گرایا گیا، جبکہ 14 ڈرون ملک کی زمینی و بحری حدود میں گرے اور ان سے کچھ ضمنی نقصانات ہوئے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ میزائلوں اور ڈرونز کو مؤثر طور پر روکنے کے نتیجے میں بعض ٹکڑے ملک کے مختلف علاقوں میں گرے، جس سے چند شہری تنصیبات کو معمولی مالی نقصان پہنچا۔

وزارت نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر مکمل تیاری اور وسائل کے ساتھ منظور شدہ طریقۂ کار کے مطابق کارروائی کی، اور متاثرہ مقامات کو محفوظ بنانے اور رہائشیوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔